آج رات 11 بجے سے پہلے ٹکٹوں کا اعلان کروں گا: بیرسٹر گوہر

راولپنڈی: بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن عدالتی احکامات پر سرٹیفکیٹ جاری کرے، آج رات 11 بجے سے پہلے ٹکٹوں کا اعلان کروں گا۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ٹکٹوں کے معاملے پر بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کرنی ہے، بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کے لیے وقت نہیں دیا گیا، آج رات 11 بجے سے پہلے ٹکٹوں کا اعلان کروں گا۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہمیں عدلیہ پر اعتماد ہے ہمارے ساتھ انصاف ہوگا، صاف اور شفاف الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کی ذمے داری ہے، الیکشن کمیشن عدالتی احکامات پر سرٹیفکیٹ جاری کرے۔
یہ بھی پڑھیں: بلے کا انتخابی نشان :الیکشن کمیشن کی پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر
ان کا کہنا تھا کہ پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ ہمارے حق میں ہے، الیکشن کمیشن سپریم کورٹ جانا چاہتا ہے تو یہ ان کا حق ہے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












