اتوار، 14-جون،2026
ہفتہ 1447/12/27هـ (13-06-2026م)

مولانا فضل الرحمان اور ایمل ولی پر حملے کی منصوبہ بندی کرنیوالے 2 دہشتگرد گرفتار

12 جنوری, 2024 14:26

پشاور: سکیورٹی فورسز نے پشاور کے علاقے متنی میں کارروائی کرتے ہوئے داعش کے 2 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

ایس پی سی ٹی ڈی نجم الحسنین کے مطابق گرفتار دہشتگرد فضل الرحمان اور ایمل ولی کو نشانہ بنانا چاہتے تھے، گرفتار دہشتگردوں میں مبینہ خودکش حملہ آور بھی شامل ہے، دہشت گردوں نے جے یو آئی مرکز کی ریکی بھی کی تھی، دہشت گردوں نے افغانستان کے علاقے پکتیا سے ٹریننگ حاصل کی۔

نجم الحسنین کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں سے خودکش جیکٹس، 3 دستی بم اور پمفلٹ برآمد ہوئے، کچھ عرصے سے سیاسی جماعت کے رہنماؤں کو ٹھریٹ مل رہے تھے، خودکش حملہ آور اور اس کے سہولت کار کو خفیہ اطلاع پر گرفتار کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: مولانا فضل الرحمان پر حملے کے حوالے سے دھمکیاں ملی ہیں: سرفراز بگٹی

ایس پی سی ٹی ڈی نے بتایا کہ دہشتگردوں کا ٹارگٹ مولانا فضل الرحمان اور ایمل ولی تھا، دہشتگردوں کے موبائل سے جے یو آئی مرکز کی ویڈیوز اور نقشے برآمد ہوئے ہیں۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔