ڈاکٹر ماہ رنگ کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بھارت سے چلایا جارہا ہے: وزیر اطلاعات بلوچستان

اسلام آباد: جان اچکزئی کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر ماہ رنگ کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بھارت سے چلایا جارہا ہے، ریاست ماہ رنگ کے معاملے پر صبر اور فراخدلی کا مظاہرہ کررہی ہے۔
نگراں وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی کا اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بلوچستان پاکستان کا سب سے مضبوط حصہ رہے گا، جب تک ہمارے شہدا کا خون مہکتا رہے گا ملک پر آنچ نہیں آئے گی، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف ہزاروں قربانیاں دی ہیں۔
جان اچکزئی کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کرارہا ہے، بھارت کو ناکامی اور رسوائی کے سوا کچھ نہیں ملے گا، اسلام آباد میں بیٹھ کر بھارت کی زبان بولی جارہی ہے، ڈاکٹر ماہ رنگ کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بھارت سے چلایا جارہا ہے، بھارت نواز تنظیموں کا اسلام آباد مارچ بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے، ریاست ماہ رنگ کے معاملے پر صبر اور فراخدلی کا مظاہرہ کررہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت اور نگراں وزیر اعظم کا بلوچ مظاہرین پر پولیس کے تشدد پر تشویش کا اظہار
ان کا کہنا تھا کہ دشمن کے ناپاک عزائم کامیاب نہیں ہوں گے، کوئی مائی کا لعل پاکستان کو نقصان نہیں پہنچا سکتا، ہم جانتے ہیں بھارت کے ایجنٹوں کو کہاں سے مدد مل رہی ہے، وقت آنے پر یہ لوگ بے نقاب ہوجائیں گے، کمیشن بناکر دہشت گردوں کا پیچھا کریں گے اور کٹہرے میں لائیں گے، بلوچستان کے لوگوں کو دشمن کے عزائم کا پتہ چل گیا ہے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












