اتوار، 14-جون،2026
ہفتہ 1447/12/27هـ (13-06-2026م)

نیشنل ایرواسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی منصوبہ تکنیکی ترقی کو فروغ دے گا: آرمی چیف

12 جنوری, 2024 17:34

کراچی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ نیشنل ایرواسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کا منصوبہ تکنیکی ترقی کو فروغ دے گا، منصوبہ قوم کے لیے خود انحصاری کا پلیٹ فارم ثابت ہوگا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کراچی میں نیشنل ایرواسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک (این اے ایس ٹی پی) کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، آرمی چیف جنرل عاصم منیر تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

آرمی چیف نے این اے ایس ٹی پی کو قومی اور اسٹریٹجک اہمیت کا حامل منصوبہ قرار دیا۔

جنرل عاصم منیر نے کہا کہ منصوبہ تکنیکی ترقی کو فروغ دے گا، منصوبہ قوم کے لیے خود انحصاری کا پلیٹ فارم ثابت ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: جھوٹی خبروں کے ذریعے تاثر دیا جارہا ہے کہ ریاست وجود کھوتی جارہی ہے: آرمی چیف

آرمی چیف نے ایرواسپیس سائنس کے شعبے میں پاک فضائیہ کی کوششوں کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے کور ہیڈ کوارٹرز کراچی کا بھی دورہ کیا، کور کمانڈر کراچی نے آرمی چیف کا خیرمقدم کیا، آرمی چیف کو آپریشنل تیاریوں اور تربیتی امور پر آگاہ کیا گیا۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔