اتوار، 14-جون،2026
ہفتہ 1447/12/27هـ (13-06-2026م)

شہباز شریف کراچی سے الیکشن لڑنے سے دستبردار، کاغذات نامزدگی واپس لے لیے

12 جنوری, 2024 15:53

لاہور: صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف کراچی سے الیکشن لڑنے سے دستبردار ہوگئے ہیں۔

شہباز شریف نے این اے 242 سے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے ہیں۔

رہنما مسلم لیگ ن رانا مشہود نے شہبازشریف کے کراچی سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا ہے۔

رانا مشہود نے کہا کہ ایک امیدوار دو سے زیادہ حلقوں سے الیکشن نہیں لڑسکتا، میں شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی لینے آیا ہوں، این اے 242 میں ایم کیو ایم اور ن لیگ میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں ہوسکی۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ کی بھلائی کے لئے ہمارا اتحاد موجود ہے، این اے 242 سے خواجہ شعیب لیگی امیدوار ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف کو این اے 242 سے الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی

صدر ن لیگ شہباز شریف اب لاہور اور قصور سے الیکشن لڑیں گے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔