الیکشن کمیشن نے انتخابی نشان کی مکمل فہرست جاری، بلے کا نشان موجود نہیں

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی نشان کی مکمل فہرست جاری کردی ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق سیاسی جماعتوں کے لیے 145 انتخابی نشان مختص کیے گئے ہیں، بلے کا نشان الیکشن کمیشن کی انتخابی فہرست میں موجود نہیں ہے۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ آزاد امیدواروں کیلئے 177 انتخابی نشان بھی فہرست میں مخصوص کردیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نے 13 سیاسی جماعتوں کو ڈی لسٹ کردیا
الیکشن کمیشن نے 329 انتخابی نشان کی فہرست ریٹرننگ افسران کو بھیج دی ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق امیدواروں کو کل انتخابی نشان الاٹ کیے جائیں گے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












