اتوار، 14-جون،2026
ہفتہ 1447/12/27هـ (13-06-2026م)

عام انتخابات 3 ماہ کیلئے ملتوی کرنے کی قرارداد سینیٹ میں جمع

12 جنوری, 2024 15:05

اسلام آباد: سیکیورٹی چیلنجز کے باعث عام انتخابات 3 ماہ کیلئے ملتوی کرنے کی قرارداد سینیٹ میں جمع کرادی گئی۔

آزاد پارلیمانی گروپ کے سینیٹر ہدایت اللہ نے الیکشن ملتوی کرنے کی قرارداد جمع کرائی، قرارداد کے متن میں حالیہ پرتشدد حملوں کا بھی ذکر کیا گیا۔

قرارداد کا متن ہے کہ سیکیورٹی انتخابات کے پیش نظر عام انتخابات 3 ماہ کیلئے ملتوی کیے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: سینیٹ اجلاس : انتخابات ملتوی کرنے کی قرارداد اکثریت سے منظور

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ انتخابات کے پُر امن انعقاد پر غور کرے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔