اتوار، 14-جون،2026
ہفتہ 1447/12/27هـ (13-06-2026م)

پاکستان میں پہلی بار انٹرا پارٹی الیکشن کی اہمیت سامنے آئی ہے: اکبر ایس بابر

14 جنوری, 2024 12:30

اسلام آباد: اکبر ایس بابر کا کہنا ہے کہ بلے کے نشان سے متعلق کیس سے پاکستان کی سیاسی تاریخ میں پہلی بار انٹرا پارٹی الیکشن کی اہمیت سامنے آئی ہے۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے بانی رکن اکبر ایس بابر کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے آج تاریخی فیصلہ سنایا ہے، فیصلے سے پاکستان کی جمہوریت کے لیے نئی سمت کا تعین ہوگا۔

اکبر ایس بابر کا کہنا تھا کہ تفصیلی فیصلے سے پاکستان کی سیاست میں انٹرا پارٹی الیکشن کی اہمیت سامنے آئے گی، یہ جمہوری عمل مزید آگے بڑھے گا، تمام سیاسی جماعتوں کو اب اس عمل میں شامل ہونا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان تحریک انصاف سے بلے کا انتخابی نشان واپس لے لیا گیا

ان کا کہنا تھا کہ قیادت کا انتخاب پارٹی کے ورکرز کا حق تھا، پاکستان کی سیاسی تاریخ میں پہلی بار انٹراپارٹی الیکشن کی اہمیت سامنے آئی۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔