اتوار، 14-جون،2026
ہفتہ 1447/12/27هـ (13-06-2026م)

بلا رہا نہیں، اب صرف شیر اور تیر کا مقابلہ ہوگا: بلاول بھٹو

14 جنوری, 2024 16:34

ڈیرہ مراد جمالی: بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ اب تو صرف دو جماعتیں ہی الیکشن لڑ رہی ہیں، ایک پیپلز پارٹی اور دوسری ن لیگ ہے، بلا رہا نہیں، شیر اور تیر کا مقابلہ ہوگا۔

بلوچستان کے شہر ڈیرہ مراد جمالی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی سرزمین پر کھڑے ہوکر اسلام آباد کو پیغام پہنچانا چاہتا ہوں، چاروں صوبوں کے عوام اسلام آباد میں بیٹھے حکمران کے کردار سے خوش نہیں، ایک شخص کو آپ نے 3 بار وزیراعظم بنایا، آج اس شخص کو چوتھی بار مسلط کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام کسی کے آگے نہیں جھکتے کسی سے ڈرتے نہیں، 8 فروری کو اپنا حق چھینیں گے عوام کی حکومت بنائیں گے، خارجہ سطح پر پاکستان کے خلاف سازشیں ہورہی ہیں، پاکستان میں معاشی بحران کے ساتھ دہشتگرد بھی سر اٹھا رہے ہیں، اسلام آباد میں بیٹھے حکمرانوں سے عوام خوش نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم منتخب ہوا تو نصیر آباد میں یونیورسٹی بناؤں گا، سندھ میں سیلاب متاثرین کیلئے 20 لاکھ گھر بنارہے ہیں، تنخواہیں ڈبل کرکے دکھاؤں گا، پیپلزپارٹی گھبرانے والی نہیں ہم میدان میں کھڑے ہیں، ہم انشاءاللہ اپنا حق چھینیں گے، عوامی حکومت بنائیں گے، ہم نے ضمنی انتخابات میں ڈٹ کرمقابلہ کیا، ہم عام انتخابات کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں، کارکن میرے 10 نکات عوام تک پہنچائیں۔

یہ بھی پڑھیں: شیر کا شکار بلے سے نہیں تیر سے ہوگا: بلاول بھٹو

انہوں نے کہا کہ میاں صاحب خود کو امیر المومنین بنانا چاہتے تھے، میاں صاحب انہی لوگوں سے لڑے جنہوں نے انہیں موقع دیا، میاں صاحب جھگڑا کریں گے اور پھر کہیں گے مجھے کیوں نکالا؟، 3 بار کا وزیراعظم چوتھی بار مسلط کیا جارہا ہے، 3 بار کے ناکام شخص کو چوتھی بار کیوں مان لیں؟، اگر یہ پھر وزیراعظم بن گیا تو بلوچستان ترقی نہیں کرے گا۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کو پیغام ہے عوام کسی کے غلام نہیں، فروری کو عوام اپنا حق چھینیں گے، نواز شریف کس طرح وزیراعظم بنے سب کو پتا ہے، اب تو صرف دو جماعتیں ہی الیکشن لڑ رہی ہیں، ایک پیپلز پارٹی اور دوسری ن لیگ ہے، بلا رہا نہیں، شیر اور تیر کا مقابلہ ہوگا۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔