اتوار، 14-جون،2026
ہفتہ 1447/12/27هـ (13-06-2026م)

شیر کا شکار بلے سے نہیں تیر سے ہوگا: بلاول بھٹو

14 جنوری, 2024 13:16

بہاولپور: بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ شکار کا موسم ہے اور شیر کا شکار بلے سے نہیں تیر سے ہوگا، ایک سیاسی جماعت جیل سے بچنا چاہتی ہے اور دوسری جیل سے نکلنے کے لیے کوشش کر رہی ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا بہاولپور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمارا مقابلہ کسی سیاسی جماعت سے نہیں، بے روزگاری، غربت اور مہنگائی سے ہے، مزدوروں اور کسانوں کے لیے بے نظیر کارڈ لے کر آئیں گے، کسان کارڈ کے ذریعے انشورنس پالیسی بھی لے کرآئیں گے، نوجوانوں کے لیے یوتھ پروگرام لے کر آرہا ہوں، انہیں مالی مدد اور روزگار دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہر یونین کونسل سے بھوک مٹاؤ پروگرام شروع کروں گا، الیکشن کا سیزن ہے، پیپلز پارٹی کا فوکس پنجاب ہے، میں لاہور سے الیکشن لڑ رہا ہوں، پیپلز پارٹی ہی جیتے گی، پیپلز پارٹی وفاقی حکومت کے ساتھ صوبائی حکومتیں بھی بنائے گی۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ کارکن اپنے ساتھیوں کو بتائیں کہ پیپلز پارٹی ہی وہ جماعت ہے جو ن لیگ کو ہرا سکتی ہے، جب آپ شیر کے شکار کے لیے نکلتے ہیں تو بلا نہیں تیر ہی کام آتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جیسی بھی پچ ملے بھاگنے والے، جھکنے والے نہیں: بلاول بھٹو

انہوں نے کہا کہ پرانی سیاست کو ہمیں مل کر دفن کرنا ہوگا، نئی سوچ کے ساتھ عوام کی خدمت کریں گے، ایک سیاسی جماعت جیل سے بچنا چاہتی ہے اور دوسری جیل سے نکلنے کے لیے کوشش کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم جیالا ہوگا، یہ الیکشن ایسے لڑنا ہے جیسے زندگی اور موت کا مسئلہ ہو، کسی بھی سیاسی جماعت کو آپ کے مسائل حل کرنے میں دلچسپی نہیں، کرسی کے لیے انہوں نے سیاست کو ذاتی دشمنی میں تبدیل کردیا ہے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔