نواز شریف سے عبدالمالک بلوچ کی ملاقات، مل کر چلنے اور سیاسی تعاون بڑھانے پر اتفاق

لاہور: قائد مسلم لیگ ن نواز شریف سے نیشنل پارٹی کے وفد کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں 8 فروری کو عام انتخابات کے حوالے سے سیاسی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
نیشنل پارٹی کے 6 رکنی وفد کی قیادت پارٹی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کی، عبدالمالک بلوچ نے مقدمات سے بریت پر نوازشریف کو مبارکباد دی۔
یہ بھی پڑھیں: ن لیگ کی خاندانی سیاست ، پنجاب میں 36 پارٹی امیدوار آپس میں قریبی رشتہ دار
ذرائع کے مطابق وفد نے بلوچستان کی ترقی کیلئے نوازشریف کے وژن اور کاوشوں کو بھی سراہا۔
دوسری جانب دونوں قائدین نے پاکستان کیلئے مل کر چلنے اور سیاسی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












