انتخابات سے قبل پری پول دھاندلی کیلئے گراؤنڈ بنایا جارہا ہے: شاہ زین بگٹی

کوئٹہ: شاہ زین بگٹی کا کہنا ہے کہ انتخابات سے قبل پری پول دھاندلی کیلئے گراؤنڈ بنایا جارہا ہے، اگر سلیکشن ہی کرنی ہے تو ہمیں بتادیں تاکہ ہم حصہ نہ لیں۔
سربراہ جمہوری وطن پارٹی شاہ زین بگٹی کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ڈیرہ بگٹی میں 21 پولنگ اسٹیشنز کو منتقل کیا جارہا ہے، 40 ہزار ووٹرز کو حق رائے دہی سے محروم کرنے کی سازش ہورہی ہے، آراوز نے سیکیورٹی بنیاد پر پولنگ اسٹیشنز تبدیل کرنے کا جواز دیا۔
شاہ زین بگٹی کا کہنا تھا کہ انتخابات سے قبل پری پول دھاندلی کیلئے گراؤنڈ بنایا جارہا ہے، اگر سلیکشن ہی کرنی ہے تو ہمیں بتادیں تاکہ ہم حصہ نہ لیں۔
یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن کی سینیٹ کی قرارداد پر انتخابات ملتوی کرنے سے معذرت
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن، ڈی آراوز، آراوز کو تحریری درخواستیں دی ہیں، امید ہے الیکشن کمیشن ہماری درخواستوں پر عملدرآمد یقینی بنائے گا۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












