ہفتہ، 13-جون،2026
ہفتہ 1447/12/27هـ (13-06-2026م)

الیکشن میں30سے35فیصد سیٹیں ن لیگ کی ہونگی: جاویدہاشمی

16 جنوری, 2024 18:33

ملتان: جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ الیکشن کے نتائج آج بتا دیتا ہوں 30 سے 35 فیصد سیٹیں ن لیگ کی ہوں گی، 20 فیصد تک سیٹیں پیپلز پارٹی کی ہوں گی باقی آزاد ہوں گے، پی ٹی آئی کا کوئی امیدوار نہیں ہوگا، اگر یہ نتائج نا ہوں تو میرا نام بدل دینا۔

سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انتخابات آج کل موضوع بحث بنے ہوئے ہیں، 8 فروری پر پوری دنیا کی نظریں لگی ہوئی ہیں، میں سمجھتا ہوں 8 فروری کو الیکشن نہیں ہورہے، میں بغیر پیسوں کے حلقے کی عوام کے سامنے جھولی پھیلاؤں گا، عامر ڈوگر میرے مقابلے صرف 18 ہزار ووٹ لے سکے تھے۔

جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ سب سے بڑی جماعت کو نکال دیا گیا ہے، تحریک انصاف کا اب نشان نہیں رہا، امیدوار جیت کر بھی خود کو پی ٹی آئی کا نہیں کہہ سکتا، جہانگیر ترین نے کبھی اس حلقے کیلئے کام نہیں کیا، جہانگیر ترین کا ملتان سے کیا تعلق ہے یہ تو باہر کے لوگ ہیں، مجھے معلوم تھا ن لیگ نے اس سیٹ کو قربان کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن کی سینیٹ کی قرارداد پر انتخابات ملتوی کرنے سے معذرت

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کے نتائج آج بتا دیتا ہوں 30 سے 35 فیصد سیٹیں ن لیگ کی ہوں گی، 20 فیصد تک سیٹیں پیپلز پارٹی کی ہوں گی باقی آزاد ہوں گے، پی ٹی آئی کا کوئی امیدوار نہیں ہوگا، اگر یہ نتائج نا ہوں تو میرا نام بدل دینا، محسن نقوی جتنی بھاگ دوڑ کر رہے ہیں حق بنتا ہے انہیں وزیر اعظم بنا دیں، کبھی بھی لوگوں کی مرضی کی حکومت انہیں نہیں دی گئی۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔