ہفتہ، 13-جون،2026
ہفتہ 1447/12/27هـ (13-06-2026م)

شیخ رشید کا گرفتاری سے قبل کا ویڈیو پیغام سامنے آگیا

16 جنوری, 2024 17:13

راولپنڈی: شیخ رشید احمد کا گرفتاری سے قبل عدالت کے اندر کا ویڈیو پیغام سامنے آگیا۔

اپنے ویڈیو پیغام میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جیل جارہا ہوں، مجھے انصاف کی امید ہے، 8 فروری کو قلم دوات کی جیت ہو گی۔

شیخ رشید نے کیا کہ اللہ کو گواہ بنا کر کہتا ہوں کہ میں حمزہ کیمپ میں موجود نہیں تھا، اللہ کی راہ میں جان جاتی ہے تو جائے، پاکستان زندہ باد۔

یہ بھی پڑھیں: سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کو گرفتار کرلیا گیا

خیال رہے کہ شیخ رشید کو 9 مئی کے مقدمے میں ضمانت خارج ہونے پر گرفتار کیا گیا۔

شیخ رشید کے خلاف تھانہ نیو ٹاؤن میں میٹرو بس اسٹیشن سکستھ روڈ پر توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج ہے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔