ہفتہ، 13-جون،2026
ہفتہ 1447/12/27هـ (13-06-2026م)

آج جو مخالفین کیساتھ کیا جارہا ہے کل وہ انہی کیساتھ ہوگا: بلاول بھٹو

16 جنوری, 2024 15:07

نوڈیرو: بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ آج جو مخالفین کیساتھ کیا جارہا ہے کل وہ انہی کیساتھ ہوگا، اس بار کسی بڑے حادثے سے پہلے ہی ملک سنبھال لیں گے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آپ نے 2018 میں بھی مجھے منتخب کروایا تھا، ہمیشہ آپ کی امیدوں کے مطابق ذمہ داریاں نبھانے کی کوشش کی، پیپلزپارٹی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے، پی پی 18 ویں ترمیم، این ایف سی ایوارڈ پر یقین رکھتی ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پہلے دن سے سلیکٹڈ راج کو پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کیا، سلیکٹڈ راج چلانے والوں کی ہر سازش کو ناکام بنایا، عوام کے حقوق پر ڈاکہ مارنے والوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، پیپلزپارٹی ہر دور میں آئین اور جمہوری نظام کا دفاع کرتی رہی ہے، جس طرح آج معاشی بحران ہے ایسا کبھی نہیں دیکھا، پاکستان کی سیاست میں سیاسی بحران ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کے حالات کے اثرات پاکستانی عوام بھگت رہے ہیں، کسی کو پاکستان کے حالات اور عوام کی تکلیف کی فکر نہیں، غلط فیصلوں کی وجہ سے مہنگائی، بیروزگاری اور غربت ہے، انہی غلط فیصلوں کا بوجھ ہر غریب آدمی اٹھارہا ہے، معاشرے میں نفرت اور تقسیم کی سیاست چل رہی ہے، غریب غریب تر اور امیر امیر تر ہوتے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بلا رہا نہیں، اب صرف شیر اور تیر کا مقابلہ ہوگا: بلاول بھٹو

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی عوامی حکومت بنائے گی، گالم گلوچ کی سیاست سے ہم ذاتی دشمنی کی سیاست تک پہنچ گئے، معیشت کا استحکام سیاسی استحکام سے جڑا ہے، آج جو مخالفین کیساتھ کیا جارہا ہے کل وہ انہی کیساتھ ہوگا، اس بار کسی بڑے حادثے سے پہلے ہی ملک سنبھال لیں گے، ایسی حکومت بنائیں گے جو ملک کو سیاسی، معاشی بحران سے نکالے گی۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ سانحہ کارساز ملک کی تاریخ کی سب سے بڑی دہشت گردی تھی، دہشت گردوں نے محترمہ بے نظیر بھٹو کو شہید کیا، دہشت گرد تنظیموں نے سانحہ اے پی ایس کیا، دہشت گرد آج ایک بار پھر سر اٹھارہے ہیں، پیپلزپارٹی کے جیالوں نے دہشت گردی کا مقابلہ کیا، دہشت گردوں کو پاکستان آنے کی دعوت دی گئی، دہشت گردوں کو کہا گیا کراچی آئیں یہاں گھر بنائیں، کابل میں چائے پیتے وقت ہم نے سوچا ہی نہیں پاکستان کو کیا بوجھ اٹھانا پڑے گا۔

بلاول بھٹو کہنا تھا کہ ہمارا مقابلہ سیاستدان سے نہیں مہنگائی اور بے روزگاری سے ہے، 8 فروری کو نفرت اور تقسیم کی سیاست ہمیشہ کیلئے ختم کریں گے، آپ لوگ ساتھ دیں گے تو ملک کا وزیراعظم بن جاؤں گا۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔