مقامی صنعتوں کے فروغ، خود انحصاری سے قومی ترقی کا راستہ متعین ہوتا ہے: آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ خود انحصاری، جدید ٹیکنالوجی کیلئے کام جاری رکھیں گے، مقامی صنعتوں کے فروغ، خود انحصاری سے قومی ترقی کا راستہ متعین ہوتا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پاکستان آرڈیننس فیکٹری (پی او ایف) واہ کا دورہ کیا، چیئرمین پی او ایف واہ نے آرمی چیف کا استقبال کیا، آرمی چیف کو پی او ایف کی پیداوار ی صلاحیتوں اور افواج کی دفاعی ضروریات پوری کرنے میں ادارے کے تعاون پر بریفنگ دی گئی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پی او ایف دفاعی مصنوعات کی برآمدات سے بھی آگاہ کیا گیا، آرمی چیف نے پی او ایف مصنوعات کی وسیع رینج کا مشاہدہ کیا، آرمی چیف نے مختلف ہتھیاروں کے ٹیسٹ ٹرائلز کا مشاہدہ کیا اور بنیادی دفاعی صنعت کے طورپر پی او ایف کے کردار کو سراہا۔
یہ بھی پڑھیں: نیشنل ایرواسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی منصوبہ تکنیکی ترقی کو فروغ دے گا: آرمی چیف
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے پی او ایف کے افسروں اور اہلکاروں سے بھی خطاب میں کہا کہ خود انحصاری، جدید ٹیکنالوجی کیلئے کام جاری رکھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ مقامی صنعتوں کے فروغ، خودانحصاری سے قومی ترقی کا راستہ متعین ہوتا ہے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












