نواز شریف کل سے پارٹی کی انتخابی مہم کا آغاز کریں گے

لاہور: قائد پاکستان مسلم لیگ (ن) لیگ نواز شریف کل سے پارٹی کی انتخابی مہم کا آغاز کریں گے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف کل حافظ آباد میں انتخابی جلسے سے خطاب کرینگے، مریم نواز بھی قائد ن لیگ کے ہمراہ جلسے میں شریک ہونگی۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف حلقہ این اے 67 میں انتخابی جلسے میں شرکت بھی کریں گے، وطن واپسی کے بعد نواز شریف پہلی بار عوامی جلسے میں شرکت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نے بلدیاتی نمائندوں کے انتخابی مہم میں حصہ لینے پر پابندی لگادی
پارٹی ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف 12 سے 15 انتخابی جلسوں سے خطاب کرینگے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












