گرفتاری کے باوجود اپنے اصولوں پر کھڑا ہوں: شیخ رشید

راولپنڈی: شیخ رشید کا کہنا ہے کہ کوئی پریس کانفرنس نہیں کی، ثابت ہو جائے تو سیاست چھوڑ دوں گا، گرفتاری کے باوجود اپنے اصولوں پر کھڑا ہوں۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے عدالت سے ویڈیو پیغام میں کہا کہ گرفتاری کے باوجود اپنے اصولوں پر کھڑا ہوں، ظلم کیخلاف پی ٹی آئی کے ورکرز قلم دوات کو ووٹ دیں، جو ورکر قلم دوات کو ووٹ نہیں دے گا وہ پی ڈی ایم کا ہوگا، ہم نے 23 دن کا تشدد برداشت کیا اور 40 دن کا چلہ کاٹا ہے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کوئی پریس کانفرنس نہیں کی، ثابت ہو جائے تو سیاست چھوڑ دوں گا، 56 اور 57 والوں پر قومی فرض ہے ہماری قربانی کا صلہ دیں، شاید آج جیل چلا جاؤں، وہاں سے قلم دوات کو کامیاب بناؤں گا۔
یہ بھی پڑھیں: شیخ رشید کا گرفتاری سے قبل کا ویڈیو پیغام سامنے آگیا
ان کا کہنا تھا کہ خانہ کعبہ کی چھت پر نماز پڑھنے والے پاکستانیوں میں شامل ہوں، سب جھوٹے کیسز ہیں، مجھے توڑنے کی کوشش کی جارہی ہے، پی ٹی آئی کے لوگ خاص طور پر قلم دوات کو ووٹ دیں۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












