ہماری افواج بہت اچھے طریقے سے ملک کا دفاع کرنا جانتی ہے: آصف زرداری

کراچی: آصف زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان پر حملہ کرنے والے اب 100 دفعہ پہلے سوچیں گے، ہماری افواج بہت اچھے طریقے سے ملک کا دفاع کرنا جانتی ہے۔
سابق صدر آصف علی زرداری کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ کوئی بھی ملک پاکستان کی طرف دیکھے گا تو اسی طرح مؤثر جواب دیا جائے گا، پاکستان ایک امن چاہنے والا ملک ہے، پاکستان پر حملہ کرنے والے اب 100 دفعہ پہلے سوچیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے ایران میں بی ایل اے اور بی ایل ایف کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا
آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ہم نے ہمیشہ دنیا میں امن کی بات کی ہے، پاکستان نے ہمیشہ دنیا میں امن قائم رکھنے کیلئے کام کیا ہے، پاکستان کی فوج دنیا کی بہترین فوج ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری افواج بہت اچھے طریقے سے ملک کا دفاع کرنا جانتی ہے، برابری کی بنیاد پر ہمسایہ ممالک سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












