سندھ ہائیکورٹ کا عوامی مقامات سے سیاسی بینرز ہٹانے کا حکم

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے شہر سے سیاسی رہنماؤں کے سائن بورڈز اور ہورڈنگز ہٹانے کا حکم دے دیا۔
سندھ ہائیکورٹ میں عوامی مقامات پر بل بورڈز اور ہورڈنگز پر پابندی کے کیس کی سماعت ہوئی جس دوران کے ایم سی اور کنٹونمنٹ کے وکلا عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے وکلا سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ مہذب لوگوں کا شہر ہے یا جنگل، کراچی کو جنگل مت بنائیں، ہم شہر میں آنے والوں کو کیا بتانا چاہتے ہیں؟
یہ بھی پڑھیں: سندھ ہائی کورٹ : سپریم کورٹ کے بل بورڈ ہٹانے سے متعلق احکامات پر عمل درآمد کی ہدایت
عدالت نے کہا کہ الیکشن کمیشن اور شہری انتظامیہ سیاسی رہنماؤں کے خلاف کارروائی کرے، بل بورڈزپر جس سیاسی رہنما کی تصویر ہو اس کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔
عدالت نے شہر سے سیاسی رہنماؤں کے سائن بورڈز اور ہورڈنگز ہٹانے کا حکم دیا۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












