پنجاب میں 7 ہزار 832 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار

لاہور: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں 7 ہزار 832 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دے دیا، 15 ہزار 155 پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا، جبکہ 27 ہزار 475 پولنگ سٹیشنز کو نارمل قرار دیا گیا ہے۔
ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز کے باہر کم از کم 6 پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے، انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز کیلئے 46 ہزار 992 پولیس اہلکار درکار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: الیکشن میں تاخیر کی مشکوک مہم کے پیچھے کون؟
ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ حساس پولنگ اسٹیشنز کیلئے 75 ہزار 775 اہلکار درکار ہوں گے، الیکشن ڈیوٹی کیلئے مجموعی طور پر 2 لاکھ 32 ہزار 667 اہلکار تعینات ہوں گے۔
ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق ایک حلقہ میں کوئیک ریسپانس فورس کے طور پر 200 اہلکار تعینات ہوں گے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












