اسلام آباد: دھند کے باعث فلائٹ شیڈول شدید متاثر، مختلف پروازیں منسوخ

اسلام آباد: اسلام آباد ائیر پورٹ پر دھند کے باعث فلائٹ شیڈول شدید متاثر ہوگئیں، مختلف پروازیں منسوخ اور 2 پروازیں متبادل ایئر پورٹس پر منتقل کری گئیں۔
دبئی سے اسلام آباد کیلئے پی آئی اے پرواز پی کے 234 کراچی اتار لی گئی، پی آئی اے کی اسلام آباد کی پرواز پی کے 144 کی پشاور میں لینڈنگ کی گئی۔
پی آئی اے کی دوحہ کی پرواز پی کے 287 اور دبئی کی پرواز پی کے 233 منسوخ ہوگئی، ابو ظہبی، مسقط اور شارجہ سے اسلام آباد کی پروازیں بھی منسوخ کردی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور سیالکوٹ موٹروے کو دھند کے باعث بند کردیا
اسلام آباد سے کوئٹہ کیلئے نجی ایئرلائن ای آر 540 اور541 بھی منسوخ ہوگئی، اسلام آباد سے گلگت کیلئے پی کے 601 اور602 بھی منسوخ کردی گئی۔
ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ مسافر ایئرپورٹ آمد سے قبل ہیلپ لائن سے رہنمائی لیں، موسم صورتحال بہتر ہوتے ہی پروازوں کو روانہ کردیا جائیگا۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












