ایم کیو ایم اور جی ڈی اے کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاملات طے پا گئے

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاملات طے پا گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق جی ڈی اے کراچی سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 237 پر ایم کیو ایم کے امیدوار رؤف صدیقی اور صوبائی اسمبلی کی نشست پی ایس 104 پر محمد دانیال کو سپورٹ کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ن لیگ اور جے یو آئی کا پنجاب میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اصولی اتفاق
ذرائع کا کہنا تھا کہ دونوں پارٹیوں کے درمیان طے پایا کہ ایم کیوایم پی ایس 105 پر جی ڈی اے کے امیدوار عرفان اللہ مروت کو سپورٹ کرے گی۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












