ہفتہ، 13-جون،2026
ہفتہ 1447/12/27هـ (13-06-2026م)

ن لیگ پوری طاقت اور دہشت کیساتھ پی ٹی آئی سے انتقام لے رہی ہے: بلاول بھٹو

21 جنوری, 2024 18:35

لاہور: بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن پوری طاقت اور دہشت کے ساتھ تحریک انصاف کے کارکنان سے انتقام لے رہی ہے، شہید بی بی بے نظیر بھٹو نے ہمیشہ انتقامی سیاست کی مخالفت اور سیاسی قیدیوں کی رہائی کی بات کی ہے۔

لاہور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہووٹ کی عزت کے دعویدار اپنا نظریہ چھوڑ چکے ہیں، ہم اپنا نظریہ نہیں چھوڑ سکتے، لیگی کارکنوں میرے ساتھ آئیں میں آپ کی عزت کروں گا، انتخابات میں تیر اور شیر کا مقابلہ ہے، آپ میرا ساتھ دیں، انتقام کی سیاست کو دفن کردوں گا۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ تاریخ میں کبھی ایسا معاشی بحران نہیں دیکھا، ہم ملک کے درپیش تمام مسائل کا مقابلہ کرنے کو تیار ہیں، آخر کب تک پنجاب پر کبھی شوباز تو کبھی وسیم اکرم پلس کو مسلط کرکے لاہور کو سزا دی جاتی رہے گی، لاہور کے عوام نے قائد عوام اور بی بی شہید کا ساتھ دیا، لاہور پاکستان کا دل ہے، اس وقت پاکستان کا دل ٹوٹا ہوا ہے، لاہور کی عوام سے کہتا ہوں کہ مایوس نہ ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ مخالفین کی بہن بیٹیوں کو جیل میں ڈالنا سیاست نہیں، میں خود بھی ظلم سے گزرا ہوں، نہیں چاہتا کوئی ظلم سے گزرے، 30 سال سے انتقام کی سیاست سے گزر رہا ہوں، میں نفرت اور انتقام کی سیاست پر یقین نہیں رکھتا، بانی پی ٹی آئی سے کہہ کر تھک گئے کہ گالم گلوچ نہ کرو۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور کے سیاستدانوں کو پیغام ہے کہ ہم ڈرنے والے نہیں ہیں: بلاول بھٹو

بلاول بھٹو نے کہا کہ مسلم لیگ ن پوری طاقت اور دہشت کے ساتھ تحریک انصاف کے کارکنان سے انتقام لے رہی ہے، شہید بی بی بے نظیر بھٹو نے ہمیشہ انتقامی سیاست کی مخالفت اور سیاسی قیدیوں کی رہائی کی بات کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاہور کے عوام سے کہتا ہوں کہ مایوس نہ ہوں، ملک بحران کا شکار ہے، تاریخ میں ایسا بحران نہیں دیکھا، ملک میں سیاسی اور جمہوری بحران ہے، پیپلزپارٹی ملک کو معاشی و جمہوری بحران سے نکال لے گی۔

چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ حالات مشکل ضرور ہیں مگر ہم مایوس نہیں، ملک میں تقسیم اور نفرت کی سیاست کی جارہی ہے، نفرت اور تقسیم کی سیاست سے معاشرہ تقسیم ہورہا ہے، پیپلزپارٹی عوام کی مدد سے نفرت کی سیاست کو دفن کردے گی، ملک میں جو دہشت گردی سر اٹھا رہی ہے میں اس سر کو کاٹ دوں گا، ہم ملک کو درپیش تمام مسائل کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ملک بحران کا شکار ہے، تاریخ میں ایسا بحران نہیں دیکھا، ملک میں سیاسی اور جمہوری بحران ہے، میری عوام مہنگائی اور بے روزگاری سے تنگ ہے، عوام کیلئے اپنے ہاتھوں سے 10 نکاتی منشور تیار کیا ہے، اشرافیہ کو سالانہ 1500 ارب روپے کی سبسڈی دی جاتی ہے، اشرافیہ کی سبسڈی ختم کرکے لاہور کے عوام پر کیوں نہ خرچ کی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر مجھے موقع ملاتو 10نکاتی ایجنڈا پر عمل کروں گا، مجھے موقع دیں، میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو آگے بڑھاؤں گا، ہم بینظیر کارڈ کے ذریعے غریب کسانوں کی مدد کریں گے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔