تمام افواہیں دم توڑ چکی ہیں، ملک میں انتخابات 8 فروری کو ہوں گے: مرتضیٰ سولنگی

اسلام آباد: مرتضیٰ سولنگی کا کہنا ہے کہ انتخابات سے متعلق تمام افواہیں دم توڑ چکی ہیں، ملک میں انتخابات 8 فروری کو ہوں گے۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نگراں وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی کا کہنا تھا کہ ملک میں انتخابات 8 فروری کو ہوں گے، پاکستان کے عوام اپنے ووٹ کا حق استعمال کریں گے، الیکشن کمیشن کو معاونت فراہم کرنا نگراں حکومت کی ذمے داری ہے۔
مرتضیٰ سولنگی کا کہنا تھا کہ انتخابات سے متعلق تمام افواہیں دم توڑ چکی ہیں، آئین کے تحت پاکستان کو منتخب نمائندے چلائیں گے، 18 ویں ترمیم سے صوبوں کو بااختیار بنایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: الیکشن میں تاخیر کی مشکوک مہم کے پیچھے کون؟
ان کا کہنا تھا کہ وعدوں اور دعوؤں کی تکمیل سیاسی جماعتوں کا ہی کام ہے، ہمیں اپنی بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانا ہوگا۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












