ہفتہ، 13-جون،2026
جمعہ 1447/12/26هـ (12-06-2026م)

محسن نقوی کو ذکاء اشرف کی جگہ پی سی بی میں نامزد کرنے کا فیصلہ

22 جنوری, 2024 16:00

لاہور: نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف کی جگہ پی سی بی میں نامزد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق محسن نقوی کو بورڈ آف گورنرز میں پیٹرن کا نمائندہ نامزد کیا جائے گا۔

دوسری جانب نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کی جانب سے آج چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف کے استعفے پر فیصلے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق بورڈ آف گورنرز میں وزیر اعظم کی دو نامزدگیاں ہوتی ہیں، ایک مصطفیٰ رمدے ہیں اور دوسرے اب محسن نقوی کا شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکاء اشرف نے استعفیٰ دیدیا

واضح رہے کہ 19 جنوری کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

ذکا اشرف نے بطور چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی اور ممبر بورڈ آف گورنرز کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔

ذکاء اشرف نے کہا تھا کہ بے اختیار چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی سے رہنے سے استعفیٰ دینا بہتر ہے، کرکٹ کی بہتری کیلئے کام کررہا تھا، اس طرح ہمارے لیے کام کرنا ممکن نہیں ہے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔