میں یہاں وزیر اعظم بننے نہیں، الیکشن لڑنے آیا ہوں: نواز شریف

مانسہرہ: نواز شریف کا کہنا ہے کہ میں یہاں وزیر اعظم بننے نہیں، الیکشن لڑنے آیا ہوں، میں بہت عمدہ پاکستان چھوڑ کر گیا تھا، ظالموں نے ملک کا ستیاناس کردیا۔
قائد ن لیگ نواز شریف کا مانسہرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ان لوگوں نے مجھے آپ سے دور کردیا تھا، نواز شریف ایک بار پھر آپ کے سامنے آچکا، 2013 میں انتخابی جلسے میں مانسہرہ آیا تھا، ملک کے حالات دیکھ کر خوشی نہیں ہورہی، میں یہاں وزیر اعظم بننے نہیں، الیکشن لڑنے آیا ہوں۔
نواز شریف کا کہنا تھا کہ مجھے مانسہرہ وہی لگا جو 10 سال پہلے دیکھا، کچھ نہیں بدلا، یہاں 10 سال جن لوگوں کی حکومت رہی انہوں نے کچھ نہیں کیا، آج مانسہرہ سے اسلام آباد جانے والوں کا سفر آسان ہے، ہزارہ موٹر وے اپنے ہاتھوں سے بنائی اور جب تیار ہوئی تو جیل میں تھا، آپ کا 5 گھنٹے کا سفر 2 گھنٹے کا رہ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: مجھے نہ نکالا جاتا تو آج کوئی بے روزگار نہیں ہوتا: نواز شریف
ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے علاوہ کسی نے یہاں کام نہیں کیا، کراچی تک موٹر وے بنانے کا منصوبہ بنایا ہوا تھا، گزشتہ حکومت نے سکھر میں موٹر وے روک کر ظلم کیا، ملک سے دہشت گردی اور لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں 60 روپے لیٹر پیٹرول، سبزیاں 10 روپے کلو ملتی تھیں، ہم نے ڈالر 104 روپے پر باندھ کر رکھا ہوا تھا، میں بہت عمدہ پاکستان چھوڑ کر گیا تھا، ظالموں نے ملک کا ستیاناس کردیا، پاکستان کے ساتھ بہت ظلم ہوا، پاکستان کو دوبارہ پٹڑی پر ڈالنا جان جوکھوں کا کام ہے۔
قائد ن لیگ نواز شریف نے مانسہرہ میں ایئرپورٹ بنانے کا وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کی حکومت بنی تو مانسہرہ میں ایئرپورٹ بھی بنائیں گے، مانسہرہ موٹر وے کو کاغان اور گلگت تک توسیع دیں گے، حکومت بنی تو گیس، پیٹرول اور سبزیاں بھی سستی ملیں گی، نوجوانوں کو لیپ ٹاپ دیں گے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












