پاک ایران تعلقات میں بہتری، دونوں ممالک کا اپنے سفیروں کو واپس بھیجنے پر اتفاق

اسلام آباد: پاکستان اور ایران کے درمیان کشیدگی ختم ہونے کے بعد دونوں ممالک کے سفیر دوبارہ بحال کیے جا رہے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاک ایران وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا، دونوں ممالک کے سفیر 26 جنوری سے اپنی پوزیشن پر بحال ہوجائیں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی سفیر تہران میں اپنی ذمے داریاں سنبھالیں گے جب کہ ایران کے پاکستان میں سفیر بھی 26 جنوری کو واپس آجائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران میں کی گئی پاکستانی اسٹرائیک میں ہلاک دہشتگردوں کی ہوشربا تفصیلات منظر عام پر آگئیں
دونوں ملکوں میں سفارتی تعلقات کی بحالی کے بعد پاکستان کی دعوت پر ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان 29 جنوری کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












