ہفتہ، 13-جون،2026
ہفتہ 1447/12/27هـ (13-06-2026م)

اسلام آباد: تعلیمی اداروں پر حملوں کا خدشہ، یونیورسٹیاں بند، الرٹ جاری

22 جنوری, 2024 11:28

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کے تعلیمی اداروں پر حملوں کا خدشہ ہے، حملوں کی منصوبہ بندی کالعدم تنظیم کی جانب سے کی گئی۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے بڑے تعلیمی اداروں پر حملہ کیا جاسکتا ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے تھریٹ الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے کے لیے خاتون خود کش بمبار کا استعمال کیا جاسکتا ہے، اسلام آباد کی 3 بڑی یونیورسٹیاں غیر معینہ مدت کے لیے بند کردی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی ایران میں جوابی کارروائی، دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملہ

ذرائع نے بتایا کہ سیکیورٹی اداروں نے رات گئے نواحی علاقوں میں سرچ آپریشن کیا، اسلام آباد شہر کی سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔