ہفتہ، 13-جون،2026
جمعہ 1447/12/26هـ (12-06-2026م)

سیکیورٹی فورسز کا ژوب میں آپریشن، 7 دہشتگرد ہلاک

22 جنوری, 2024 14:32

ژوب: بلوچستان کے ضلع ژوب میں پاک افغان سرحد کے قریب فورسز نے آپریشن کیا جس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 7 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن ژوب کے علاقے سمبازا سیکٹر میں کیا گیا، مارے گئے دہشتگرد فورسز کے خلاف دہشتگرد کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔

یہ بھی پڑھیں: سیکیورٹی فورسز کا ضلع ٹانک میں آپریشن، 7 دہشتگرد ہلاک

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مارے گئے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا۔

آئی ایس پی نے کہا کہ علاقے میں موجود دیگر دہشتگردوں کے خاتمے کے لئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔