الیکشن 2024: مولانا فضل الرحمان کا پنجاب اور سندھ کے دورے کا فیصلہ

پشاور: سربراہ جمیعت علماء اسلام مولانا فضل الرحمان نے الیکشن 2024 کے لئے پنجاب اور سندھ کے دورے کا فیصلہ کیا ہے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان 25 جنوری کو ملتان 26 جنوری کو مظفر گڑھ میں خطاب کریں گے، 27 جنوری کو کندھ کوٹ اور شکارپور میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان 28 جنوری کو شہداد کوٹ اور لاڑکانہ کے ذمہ داران سے ملاقاتیں کریں گے، 28 جنوری کو سکھر میں جلسہ عام سے بھی خطاب کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: مولانا فضل الرحمان کی جی ٹی وی نیوز سے خصوصی گفتگو، بڑے بڑے انکشافات
ذرائع نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان 28 جنوری شام کو گھوٹکی بائی پاس پر بھی جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












