پاک ایران تعلقات بحال، پی آئی آے کا ایرانی فضائی حدود کا استعمال

چند روز کی کشیدگی کے بعد پاکستان اور ایران کے مابین تعلقات کی بہتری کے تناظر میں پاکستانی ائیر لائنز نے ایرانی فضائی حدود کا استعمال جزوی طور پر شروع کر دیا ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران متعدد پاکستانی پروازوں نے ماضی کی طرح ایران کی فضائی حدود استعمال کی ہیں، تاہم پاکستان کی بیشتر پروازیں سرکاری ہدایات کی روشنی میں گلف آف عمان کا فضائی راستہ اختیار کررہی ہیں۔
ایوی ایشن ذرائع کےمطابق اسلام آباد سے دمام کی پرواز ایران کی فضائی حدود سے گزر کر منزل تک پہنچی جب کہ دبئی اسلام آباد کی پرواز پی کے 112 نے بھی ایران کا فضائی راستہ استعمال کیا۔
پیر کو ٹورنٹو سے کراچی کی پی آئی اے کی پرواز نے بھی تہران سے ہوتے ہوئے 2 گھنٹے تک 37000 فٹ کی بلندی سے ایران کی فضائی حدود میں سفر کیا۔
سعودی عرب کے شہر الحوف سے اسلام آباد کی خصوصی پرواز بھی ایران سے ہوتے ہوئے منزل تک آئی، کراچی سے استنبول کی پرواز بھی تہران سے ہوتے ہوئے منزل پر گئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اور ایران کے درمیان کشیدہ صورتحال میں بہتری آنے کے بعد دونوں ممالک کے سفیروں کو 26 جنوری سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کے احکامات دیے گئے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کےمطابق نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کی دعوت پر ایرانی وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان 29 جنوری کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔
یہ پڑھیں:پاک ایران تعلقات میں بہتری، دونوں ممالک کا اپنے سفیروں کو واپس بھیجنے پر اتفاق
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












