جمعہ، 12-جون،2026
جمعہ 1447/12/26هـ (12-06-2026م)

الیکشن 2024؛ پنجاب میں ممکنہ دہشتگردی کا خطرہ

24 جنوری, 2024 15:10

لاہور: محکمہ داخلہ پنجاب نے الیکشن کے موقع پر ممکنہ دہشت گردی کا خطرہ ظاہر کردیا ہے۔

محکمہ داخلہ کی جانب سے تمام اضلاع کی ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو مراسلہ بھی ارسال کردیا گیا ہے۔

مراسلے میں انتخابات سے پہلے اور انتخابات کے روز خطرہ ظاہر کیا گیا ہے، موجودہ سیکیورٹی صورتحال اور خطرات کے پیش نظر ہدایات پرعمل کیا جائے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ انتخابات پرامن بنانے کیلئے ضروری ہے فول پروف انتظامات ہوں، دہشت گرد گروپ اور غیر جمہوری قوتیں الیکشن میں خلل ڈال سکتی ہیں، غیر یقینی اور عدم استحکام پیدا کرنے کا مقصد الیکشن ملتوی کرنا ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن 2024؛ پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، نوٹیفکیشن جاری

مراسلے کے مطابق ممنوعہ اور کالعدم مذہبی تنظیمیں اہم سیاسی رہنماؤں پر حملہ کرسکتی ہیں، ووٹرز میں دہشت پیدا کرنے کے لیے سیاسی جلسوں پرحملے ہوسکتے ہیں، دہشت گرد اہم سیاسی رہنماؤں کو اغوا کرکے یرغمال بناسکتے ہیں، پولنگ کے دن بیلٹ پیپر، باکس اور انتخابی نتائج چھینے جاسکتے ہیں۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔