جمعہ، 12-جون،2026
جمعہ 1447/12/26هـ (12-06-2026م)

سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی بار شراب خانہ کھولنے کی تیاریاں شروع

24 جنوری, 2024 19:29

ریاض: سعودی حکومت نے تاریخ میں پہلی بار ملک میں شراب خانہ کھولنے کی تیاریاں شروع کردیں ہیں۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق سعودی حکومت نے ریاض میں ملک کا پہلا الکحول اسٹور کھولنے کی تیاریاں شروع کردی ہیں جو خصوصی طور پر غیر مسلم سفارت کاروں کیلئے کھولا جائے گا، یہ اسٹور آئندہ چند ہفتوں میں کھلنے کی امید ہے جو ریاض کے ڈپلومیٹک کوارٹر میں واقع ہوگا۔

صارفین کو شراب کی خریداری کیلئے موبائل ایپ کے ذریعے اندراج کرانا ہوگا اور وزارت خارجہ سے کلیئرنس کوڈ حاصل کرنا ہوگا، صارفین کو اُن کے ماہانہ کوٹے کے مطابق شراب فراہم کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: شراب لائسنس کیس : نیب نے عثمان بزدار کی عبوری ضمانت خارج کرنے کی استدعا کردی

ذرائع کے مطابق اس اسٹور کو صرف غیر مسلموں تک "سختی سے محدود” رکھا جائے گا۔

خیال رہے کہ سعودی عرب میں اسلامی قوانین سختی سے نافذ ہیں البتہ اب سعودی حکومت محمد بن سلمان کی قیادت میں ’’وژن 2030‘‘ کے تحت معاشی اور سماجی اصلاحات کر رہی ہے جس میں ملک کو غیر مذہبی سیاحت کے لیے کھولنا، کنسرٹس اور خواتین کو گاڑی چلانے کی اجازت سمیت دیگر اقدامات شامل ہیں۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔