جمعہ، 12-جون،2026
جمعہ 1447/12/26هـ (12-06-2026م)

سوشل میڈیا پر پروپیگنڈے کا مقصد افرا تفری اور مایوسی پھیلانا ہے: آرمی چیف

24 جنوری, 2024 16:17

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر پروپیگنڈے کا مقصد افرا تفری اور مایوسی پھیلانا ہے، ہماری افواج ہر قسم کے خطرے اور سازش کے خلاف ہر دم تیار ہیں۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا پاکستان نیشنل یوتھ کانفرنس سے تاریخی خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمارا مذہب، تہذیب و تمدن ہر لحاظ سے ہندوؤں سے مختلف ہے، پاکستان کا مقصد یہ نہیں تھا ہم مغربی تہذیب و تمدن کو اپنا لیں، نوجوانوں کو اپنے وطن، ثقافت اور خود پر اعتماد ہونا چاہیے، پاکستان کے نوجوان ایک عظیم وطن اور قوم کے سپوت ہیں، نوجوان اس قوم و ملک کی روشن روایات، خوابوں کی تعبیر کے امین ہیں۔

جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف پوری قوم کا تعاون ضروری ہے، سوشل میڈیا پر پروپیگنڈے کا مقصد افرا تفری اور مایوسی پھیلانا ہے، سوشل میڈیا کی خبروں کی تحقیق بہت ضروری ہے، تحقیق اور مثبت سوچ کے بغیر معاشرہ افراتفری کا شکار رہتا ہے۔

آرمی چیف نے خطاب میں قرآنی آیت کا بھی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے قیام کی ریاست طیبہ سے مماثلت ہے، اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بے پناہ وسائل سے نوازا ہے، مسلمان مشکل میں صبر اور آسانی میں اللہ کا شکر ادا کرتا ہے، ہماری افواج ہر قسم کے خطرے اور سازش کے خلاف ہر دم تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مقامی صنعتوں کے فروغ، خود انحصاری سے قومی ترقی کا راستہ متعین ہوتا ہے: آرمی چیف

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ہے تو ہم ہیں، پاکستان نہیں تو ہم کچھ بھی نہیں ہیں، پاکستان اپنی خود مختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا، پاکستان کے روشن مستقبل پر کامل یقین قائم رکھنا ہے۔

طلباء نے خطاب کے دوران پاکستان آرمی زندہ باد، پاکستان زندہ باد اور قائد اعظم زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔