نوجوان پروپیگنڈے کو مسترد کرکے ریاست کی مستند معلومات پر انحصار کریں: نگراں وزیراعظم

اسلام آباد: اسلام آباد یوتھ کنونشن میں نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔
انوار الحق کاکڑ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم نے دہشتگردی کے ناسور کا جرات اور بہادری سے مقابلہ کیا، پاک فوج نے پوری لگن اور پیشہ ورانہ مہارت سے دہشتگردی کیخلاف جنگ لڑی، نوجوانوں کی شمولیت اور تعاون کے بغیر دہشتگردی کیخلاف فتح ممکن نہ تھی۔
نگراں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ذمہ دار شہری ہونے کے ناطے دشمنوں کے پروپیگنڈے کو مسترد کرنا چاہیئے، نوجوان قومی سلامتی کے چیلنج سے نبرد آزما ہونے میں کردار ادا کرسکتے ہیں، نوجوان پروپیگنڈے کو مسترد کرکے ریاست کی مستند معلومات پر انحصار کریں۔
اس موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں اور پاکستان کا روشن مستقبل نوجوانوں سے جڑا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا پر پروپیگنڈے کا مقصد افرا تفری اور مایوسی پھیلانا ہے: آرمی چیف
آرمی چیف نے نوجوانوں کو امید کا پیغام دیتے ہوئے منفی سوچوں کورد کرنے کی تلقین کی اور نظم و ضبط کی جستجو سے قوم کی خدمت کی تاکید کی۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے توانائی، افرادی قوت، معدنیات، آئی ٹی اور زراعت میں ترقی پر روشنی ڈالی اور پاکستان کو درپیش چیلنجز پر قابو پانے کیلئے ملی یکجہتی کی اہمیت پر زور دیا۔
آرمی چیف نے نوجوانوں کو قوم کو تقسیم کرنے کی سازشوں سے بچنے کی تلقین بھی کی، انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی ملی یکجہتی کے بغیر ممکن نہیں۔
آرمی چیف نے پاکستان کی سرحدوں کی حفاظت کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












