جمعہ، 12-جون،2026
جمعہ 1447/12/26هـ (12-06-2026م)

انتخابات 2024: اسلام آباد میں مختلف ایکٹیوٹیز پر پابندی عائد

25 جنوری, 2024 15:38

اسلام آباد: عام انتخابات 2024 کے پیشِ نظر اسلام آباد میں مختلف ایکٹیوٹیز پر انتظامیہ نے پابندی عائد کردی، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق آتش بازی کے سامان کی خرید و فروخت جمع کرنے اور اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد کردی گئی ہے، بارودی مواد کے استعمال سے سٹون کرشینگ پر بھی دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جلسے، جلوس، ریلی پر ریڈ زون کشمیر ہائی وے جناح ایوینیو پر دفعہ 144 نافذ کردی ہے، اسپیکر، ساؤنڈ سسٹم کے استعمال اور فرقہ واریت تقاریر پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن 2024؛ پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، نوٹیفکیشن جاری

نوٹیفکیشن کے مطابق وال چاکنگ، پمفلٹ کی تقسیم پر بھی دفعہ 144 نافذ العمل ہوگی، ریڈ زون میں کسی بھی قسم کے عوامی اجتماع پر مکمل پابندی عائد کردی گئی۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عبد اللہ محمود نے دفعہ 144 کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔