پیپلز پارٹی کا آصف زرداری کو آئندہ صدر پاکستان بنانے پر غور

لاہور: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے آصف زرداری کو صدر پاکستان بنانے کی تجویز پارٹی کو پیش کردی۔
پارٹی ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے آصف زرداری کو آئندہ صدر پاکستان نامزد کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ آصف زرداری کے تجربے سے ہمیں سیکھنا چاہیے، خواہش ہے ایک دفعہ پھر آصف زرداری صدر پاکستان بنیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی حکومت میں اتحاد پر 6 وزارتیں دینے کا کہا گیا: آصف زرداری
پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماؤں نے معاملہ سی ای سی لے جانے کا مشورہ دے دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن رزلٹ پی پی کے حق میں ہوا تو آصف زرداری دوبارہ صدر پاکستان کے لئے نامزد ہوں گے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












