جمعہ، 12-جون،2026
جمعہ 1447/12/26هـ (12-06-2026م)

الیکشن کمیشن نے فہمیدہ مرزا کو جی ڈی اے کا انتخابی نشان دینے سے معذرت کرلی

25 جنوری, 2024 11:33

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے فہمیدہ مرزا کو جی ڈی اے کا انتخابی نشان دینے سے معذرت کرلی۔

ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کے کاغذات ریٹرننگ افسر اور ٹریبونل نے مسترد کیے۔

الیکشن کمشین کے مطابق این اے 223 بدین سے جی ڈی اے کے محمد حسام کو انتخابی نشان الاٹ ہو چکا تھا، فارم 33 کے مطابق حسام مرزا کو پارٹی ٹکٹ اور انتخابی نشان اسٹار الاٹ ہو چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ذوالفقار مرزا اور فہمیدہ مرزا کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ آر او فارم 33 میں ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کا نام بطور آزاد امیدوار شامل کرے، آر او نے پہلے ہی جی ڈی اے کا انتخابی نشان حسام مرزا کو الاٹ کر رکھا ہے، فہمیدہ مرزا کو آزاد امیدواروں کے انتخابی نشان میں سے کوئی نشان الاٹ کیا جائے۔

خیال رہے کہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کو سندھ ہائیکورٹ سے 18 جنوری کو ریلیف ملا تھا۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔