جمعہ، 12-جون،2026
جمعہ 1447/12/26هـ (12-06-2026م)

اے این پی رہنما کے بیٹے کو قتل کردیا گیا

26 جنوری, 2024 14:17

اسلام آباد: عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما قطب خان بازئی کے بیٹے کو قتل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق 26 سالہ نوجوان بلاور خان کوئٹہ سے اسلام آباد گاڑیوں کا کاروبار کرتا تھا، بلاور خان گزشتہ ہفتے سے کاروباری دوستوں کے ہمراہ ایف الیون میں رہائش پذیر تھا۔

پولیس نے بتایا کہ مقتول کی گاڑی ٹیمپرڈ ہونے پر کاروباری دوستوں سے چپقلش چل رہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: تربت میں فائرنگ، ن لیگی امیدوار اسلم بلیدی زخمی

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے تلخ کلامی پر فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کردیا۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔