کچے میں پولیس اور ڈاکوؤں میں مقابلہ، بدنام زمانہ انعام یافتہ ڈاکو ہلاک

تھانہ محبوب کلھوڑو کی حدود کچے میں پولیس اور ڈاکوؤں میں مقابلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں بدنام زمانہ انعام یافتہ ڈاکو ہلاک ہوگیا، جبکہ 2 ساتھی فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکو یوسف ناریجو سے چھینی ہوئی سرکاری رائفل برآمد کرلی گئی ہے، ہلاک ڈاکو ساتھیوں کے ہمراہ اہلکاروں سے اسلحہ چھین کر فرار ہوگیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: کشمور:کچے کے علاقے میں پولیس کا آپریشن، 3مغوی بازیاب
پولیس نے بتایا کہ ملزم قتل، اغواء برائے تاوان، ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث تھا، ہلاک ڈاکو پولیس مقابلوں سمیت 27 سے زائد مقدمات میں مطلوب تھا۔
واضح رہے کہ ہلاک ڈاکو کی زندہ یا مردہ گرفتاری پر سندھ حکومت کی جانب سے 5 لاکھ روپے انعام مقرر کیا گیا تھا۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












