جمعہ، 12-جون،2026
جمعہ 1447/12/26هـ (12-06-2026م)

اپنے ساتھ ظلم برداشت کررہا ہوں، عوام کیساتھ ظلم برداشت نہیں کرسکتا: نواز شریف

28 جنوری, 2024 16:45

سیالکوٹ: نواز شریف کا کہنا ہے کہ اپنے ساتھ ظلم کو برداشت کرلوں گا اور کررہا ہوں، لیکن جو ظلم عوام کیساتھ ہوا اسے برداشت نہیں کرسکتا انشااللہ خوشحالی جو ہم سے دور ہوگئی ہے اسکو واپس لوں گا آپکا ساتھ چاہیے۔

قائد ن لیگ میاں محمد نواز شریف نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس قوم پر کتنا ظلم ہوا جس کا کون ذمہ دار ہے، یہ ملک کا حال کردیا، بجلی کے بل مہنگے، گیس ناپید ہوچکی ہے سب عوام کی پہنچ سے دور ہوچکے ہیں۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ جو روٹی میں چار روپے کی چھوڑ کرگیا آج پچیس روپے کی ملتی ہے، پیٹرول 65 روپے لیٹر پر چھوڑ کر گیا تھا آج کتنا مہنگا ہوگیا ہے، پچاس روپے کلو والی چینی آج 150 پر پہنچ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 8 فروری کو سیاسی مخالفین کا جلوس نکلے گا: شہباز شریف

ان کا کہنا تھا کہ نہ بجلی نہ گیس، روٹی نہ پیٹرول، سب چیزیں عوام کے بس سے باہر ہوگئیں، 2017 بہتر تھا یا 2023-24، جنہوں نے ملک کے ساتھ ظلم کیا ان سے پوچھا ایسا کیوں کیا، یہ ظلم مجھ پر نہیں قوم پر کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں اپنے ساتھ ظلم کو برداشت کرلوں گا اور کررہا ہوں، لیکن جو ظلم عوام کیساتھ ہوا اسے برداشت نہیں کرسکتا انشااللہ خوشحالی جو ہم سے دور ہوگئی ہے اسکو واپس لوں گا آپکا ساتھ چاہیے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔