جمعہ، 12-جون،2026
جمعہ 1447/12/26هـ (12-06-2026م)

کراچی میں پیر اور منگل کو ہلکی بارش کی پیشگوئی، سردی میں اضافے کا امکان

28 جنوری, 2024 16:30

کراچی: محکمہ موسمیات نے کراچی میں پیر اور منگل کو ہلکی بارش کی پیش گوئی کردی ہے، جس سے شہر میں سردی میں اضافے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں پیر اور منگل کو بوندا باند اور ہلکی بارش کا امکان ہے، بارش کی وجہ سے پیر کو کم سے کم درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا جاسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ منگل کو درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، اس دوران شہر میں شمال اور جنوب مغرب سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک کے مختلف شہروں میں موسم شدید سرد، بلوچستان میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم خشک اور رات میں خنکی رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ شہر میں صبح میں ہلکی دھند رہنے کا بھی امکان ہے۔

شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب 67 فیصد ہے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔