جمعہ، 12-جون،2026
جمعہ 1447/12/26هـ (12-06-2026م)

میاں صاحب ملکی نہیں علاقائی سیاستدان ہیں: مولا بخش چانڈیو

28 جنوری, 2024 20:30

حیدرآباد: مولا بخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ میاں صاحب ملکی نہیں علاقائی سیاستدان ہیں، انہیں سندھ کبھی نظر نہیں آیا، نواز شریف نے الیکشن کو مشکوک بنانے کی کوشش کی ہے۔

رہنما پیپلز پارٹی و سینیٹر مولا بخش چانڈیو کا جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بلاول بھٹو پہلے دن سے ہی میدان میں ہیں، بڑے میاں صاحب 2 دن پہلے گھر سے نکلے ہیں۔

مولابخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نے گیس اور بجلی کا مسئلہ حل کیا، آصف زرداری کے شروع کیے جانے والے منصوبے بند کیے گئے، آصف زرداری کے منصوبے بند نہ ہوتے تو آج ملک بحران میں نہیں ہوتا۔

یہ بھی پڑھیں: جو سمجھتے ہیں کہ وہ چوتھی بار وزیراعظم بنیں گے،سخت غلط فہمی میں ہے: بلاول

ان کا کہنا تھا کہ میاں صاحب ملکی نہیں علاقائی سیاستدان ہیں، انہیں سندھ کبھی نظر نہیں آیا، نواز شریف نے الیکشن کو مشکوک بنانے کی کوشش کی ہے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔