جو سمجھتے ہیں کہ وہ چوتھی بار وزیراعظم بنیں گے،سخت غلط فہمی میں ہے: بلاول

راولپنڈی: بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ جو سمجھتے ہیں کہ وہ چوتھی بار وزیراعظم بن رہے ہیں وہ سخت غلط فہمی میں ہے، ملک کے خلاف ہتھیار اٹھانے والوں کو منہ توڑ جواب دیں گے۔
لیاقت باغ میں پیپلزپارٹی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ اسی شہر میں موجود ہوں جہاں ذوالفقار بھٹو کو شہید کیا گیا، آج پھر پاکستان خطرے میں ہے، اسی جگہ کھڑا ہوں جہاں بینظیر بھٹو شہید نے آخری تقریر کی تھی، ایک طرف معاشی دوسری طرف جمہوری بحران ہے، دہشتگرد ایک بار پھر سر اٹھارہے ہیں۔
بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ نفرت اور تقسیم کی سیاست کو ہمیشہ کیلئے ختم کردیں گے، آپ نے سوچ سمجھ کر ووٹ کا ہتھیار استعمال کرنا ہے، سوچ سمجھ کر ووٹ ڈالتے ہیں تو غیر جمہوری سازش ناکام بناسکتے ہیں، نفرت اور تقسیم کی سیاست کو ہمیشہ کیلئے ختم کردیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان نےاپنی حکومت خود ختم کی، سرپرائز کیسا لگا:بلاول بھٹو
ان کا کہنا تھا کہ آپ نے سوچ سمجھ کر ووٹ کاہتھیار استعمال کرنا ہے، سوچ سمجھ کر ووٹ ڈالتے ہیں تو غیر جمہوری سازش ناکام بناسکتے ہیں، جو سمجھتے ہیں کہ وہ چوتھی بار وزیراعظم بن رہے ہیں وہ سخت غلط فہمی میں ہے، ایک جماعت نے پرانی سیاست شروع کی ہے جس سے اس نے توبہ کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ ماضی میں روایت رہی ہے مقابلہ کرنے کے بجائے بہانے بناتے ہیں، ملک کے عوام کے مسائل پیپلزپارٹی حل کرسکتی ہے، ملک کے خلاف ہتھیار اٹھانے والوں کو منہ توڑ جواب دیں گے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












