جمعہ، 12-جون،2026
جمعہ 1447/12/26هـ (12-06-2026م)

ملک لوٹنے والوں کو ہم نہیں چھوڑیں گے: کامران ٹیسوری

28 جنوری, 2024 14:02

کراچی: کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ سندھ اسپتال کی ایمرجنسی ذبح خانہ لگتی ہے، ملک لوٹنے والوں کو ہم نہیں چھوڑیں گے، مرعات ان لوگوں کو دی جاتی ہیں جنہیں ضرورت ہی نہیں۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے لیاقت آباد سندھ اسپتال کا دورہ کیا، وہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 1982 میں سندھ اسپتال کا قیام عمل میں آیا، اسپتال کی ایمرجنسی میں 1200 سے زائد مریض آتے ہیں، اس اسپتال میں نرسنگ اسٹاف 4 سے 5 اور 2 ڈاکٹرز ہیں، امیر ہو یا غریب علاج کی سہولت دینا حکومت کا کام ہے، علاج معالجہ اور تعلیم نہیں دے سکتے تو 76 سال کی آزادی کا کیا فائدہ ہے۔

کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ سندھ اسپتال کی ایمرجنسی ذبح خانہ لگتی ہے، کل سے سرکاری اسکولز اور پارک کا دورہ کروں گا، ہر سال ہیلتھ منسٹری 95 ارب روپے لیتی ہے، شہری گورنر ہاؤس آکر خراب پارک اور اسکولوں کی نشاندہی کریں، جو والدین بچوں کی فیس نہیں دے سکتے ہم س رابطہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالر بہت جلد 250 سے کم کی سطح پر آنے والا ہے: کامران ٹیسوری

ان کا کہنا تھا کہ ملک لوٹنے والوں کو ہم نہیں چھوڑیں گے، بلاول بھٹو اسپتالوں کے باہر بیٹھے لوگوں کو دیکھیں، حکومت کو سرکاری ڈاکٹرز، اساتذہ کو نیلا پاسپورٹ دینا چاہیے، مرعات ان لوگوں کو دی جاتی ہیں جنہیں ضرورت ہی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ منا بھائی ایم بی بی ایس فلم میں نے بھی دیکھی ہے، ماموں سوائے مجھے میئر کراچی کے کوئی نہیں بناسکتا، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی والدہ کو بہن کہتا تھا۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔