خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکا گیا تو انتخابات کالعدم ہوسکتے ہیں :الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نےکوہستان میں خواتین کی انتخابی مہم چلانے پرپابندی کےفتوے سے متعلق لوگوں کو خبردار کردیا ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں خبردار کیاگیا ہے کہ دوران انتخابات کسی خاتون کو انتخابی مہم چلانے یا ووٹ ڈالنےسے روکا گیا تو الیکشن کمیشن کارروائی کرےگا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکا گیا تو حلقےمیں انتخابات کاعمل کالعدم بھی قرار دیا جاسکتا ہے۔
ترجمان الیکشن کمیشن نے کہاکہ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر کوہستان نےرپورٹ میں واضح کیا کہ خبر درست نہیں اور یہ غلط فہمی کا نتیجہ ہے۔
یہ پڑھیں:تربت: الیکشن کمیشن کے کیمپ پر حملہ، پولیس اہلکار جاں بحق
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












