کراچی میں مزید بارشوں کی پیشگوئی، سردی میں اضافے کا امکان

کراچی: محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک پر اثر انداز ہورہا ہے جو 4 فروری تک برقرار رہے گا، مغربی ہواؤں کے زیر اثر کراچی میں 2 اور 3 فروری کو مزید بارشیں متوقع ہیں۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ بارش کے باعث دھند کی شدت میں کمی میں امکان ہے، مغربی ہواؤں کے زیر اثر کراچی میں سردی کی شدت مزید بڑھنے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے بارش
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ تمام متعلقہ اداروں کو این ڈی ایم اے کی جانب سے ہدایت جاری کردی گئی ہیں۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












