جمعہ، 12-جون،2026
جمعرات 1447/12/25هـ (11-06-2026م)

عام انتخابات: عمران خان سمیت سیاسی امیداروں کو یکساں میڈیا کوریج دینے کا حکم

31 جنوری, 2024 14:02

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے عام انتخابات میں عمران خان سمیت سیاسی امیداروں کو یکساں میڈیا کوریج دینے کا حکم دے دیا ہے۔

جسٹس شمس محمود نے عمران خان کی درخواست پر 10 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔

فیصلے کے مطابق آرٹیکل 17 ہر شہری کو آزادی اظہار رائے سمیت دیگر حقوق فراہم کرنے کا پابند کرتا ہے، عام انتخابات کے لیے الیکشن کمپین اور اپنا منشور بتانے کی تشہیر بنیادی حق ہے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ صاف و شفاف انتخابات کیلئے آزاد میڈیا کے ذریعے آزادی اظہار رائے ہونی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ کیس: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 14، 14 سال قید کی سزا، 10 سال کیلئےنا اہل قرار

تحریری فیصلے میں نواز شریف اور بینظیر بھٹو کے فیصلوں کا حوالہ بھی دیا گیا۔

خیال رہے کہ بانی پی ٹی آئی نے ٹی وی چینلز پر کوریج نہ ملنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔