جمعہ، 12-جون،2026
جمعرات 1447/12/25هـ (11-06-2026م)

باجوڑ میں آزاد امیدوار کا قتل، حلقہ این اے 8 اور پی کے 22 پر الیکشن ملتوی

31 جنوری, 2024 18:27

باجوڑ: خیبر پختونخواہ کے ضلع باجوڑ میں آزاد امیدوار ریحان زیب خان کے قتل کے بعد حلقہ این اے 8 اور پی کے 22 پر الیکشن ملتوی کردیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے نے حلقہ این اے 8 اور پی کے 22 پر الیکشن ملتوی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ باجوڑ میں پھاٹک کے قریب تحریک انصاف کے لیڈر اور قومی و صوبائی نشستوں سے الیکشن میں حصہ لینے والے آزاد امیدوار ریحان زیب خان نا معلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: باجوڑ: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پی ٹی آئی رہنما اور امیدوار قومی اسمبلی جاں بحق

ڈی پی او باجوڑ کاشف ذوالفقار نے بتایا کہ صدیق آباد پھاٹک بازار مین چوک میں ریحان زیب الیکشن مہم کے سلسلے میں موجود تھے کہ نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔

ایس ایچ او رشید خان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ریحان زیب خان این اے 8 اور پی کے 22 سے الیکشن میں حصہ لے رہے تھے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔